23 نومبر 2024 - 11:49
دہشت گردی کے خلاف جنگ ایران اور پاکستان کا مشترکہ ہدف ہے، سید عباس عراقچی

وزیر خارجہ اسلامی جمہوریہ ایران نے پاراچنار کے نہتے شہریوں پر تکفیریوں کے گھناؤنے دہشت گردانہ حملے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا: ہم دہشت گردی کی لعنت کی بیخ کنی کے لئے دو طرفہ اور چند طرفہ ہم آہنگی اور تعاون کے سلسلے میں کسی کوشش سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر سید عباس عراقچی نے پاکستان کے علاقے پاراچنار کے نہتے شہریوں پر تکفیریوں کے گھناؤنے دہشت گردانہ حملے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے اپنے X اکاؤنٹ پر لکھا:

ہم پاکستان میں گھناؤنے دہشت گردانہ حملے کی شدیدترین الفاظ میں، مذمت کرتے ہیں جس کے نتیجے میں بہت سارے بے گناہ انسان اپنی جانیں کھو بیٹھے اور بے شمار افراد زخمی ہوئے۔

ہم شہداء کے اہل خانہ، اور برادر ملک پاکستان کے عوام اور حکومت کو تعزیت پیش کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ خدائے متعال زخمیوں کو شفائے عاجل عطا فرمائے۔

دہشت گردی کی تمام اشکال اور مظاہر قابل مذمت ہیں اور دہشت گردی کا مؤثر مقابلہ، ایران اور پاکستان کا مشترکہ ہدف ہے۔

ہم دہشت گردی کی لعنت کی بیخ کنی کے لئے دو طرفہ اور چند طرفہ ہم آہنگی اور تعاون کے سلسلے میں کسی کوشش سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

110